ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی نواز حوثی ہم سے تعاون نہیں کر رہے:یمنی صدارتی کونسل

 یمنی صدارتی کونسل کا کہنا ہے کہ  ایرانی نواز حوثیوں کے ساتھ امن کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔

 یمنی سرکاری خبر ایجنسی سابا کے مطابق، یمن کی صدارتی کونسل سے منسلک مشاورتی و مفاہمتی کمیشن کے صدر محمد  الغیثی نے اس بات کا اظہار کیا ہے۔

الغیثی نے بتایا کہ حوثیوں کی عدم مفاہمت کے باعث امن کوششوں  کو رکاوٹ کا سامنا ہے،حوثیوں کی وجہ سے یمن کے مختلف علاقوں میں  فوجی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔

 الغیثی نے کہا کہ یہ صورتحال فوری نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے ورنہ حالات خراب ہو جائیں گے،حوثیوں کی یہ روش  اقتصادی وانسانی صورتحال کو مزید ابتر بنا دے گی ۔

 دوسری جانب حوثیوں نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں