ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ملک میں آج شام (20 جولائی) کو یکم محرم یعنی نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ یوم عاشورہ 29 جولائی (ہفتہ) کو منایا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے  سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت  عاشورہ کے دنوں کی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے محرم کے مقدس مہینے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں مسلح افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں