انقرہ :عالمی شہرت یافتہ ترک شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے والد اسماعیل ازدیمیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
بوراک اوزدیمر کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ریستوران کے ملکیتی حقوق ان کی مرضی کیخلاف فروخت کیے ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ترک شیف نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے والد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہیکیونکہ ان کے والد اسماعیل نے ان کے مشہور ریستوران کی چین کے ملکیتی حقوق خفیہ طور پر کسی اور کو فروخت کیے ہیں۔
بوراک اوزدیمیر نے مبینہ طور پر اپنی لگڑری کاریں بیچنا شروع کر دیں تاکہ وہ اپنے نئے ریسٹورنٹ کی مالی اعانت اوروالد کے خلاف مقدمے کی فیس ادائیگی بھی کر سکیں، عدالت میں مقمے کی سماعت کیلئے تاریخ ستمبر میں مقرر کی گئی ہے، اسی مہینے میں استنبول میں بوراک کا پہلا ریستوران بھی کھلے گا۔