ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن کی حرمت پر امت متحد، سوئیڈن سے سفیرکو واپس نہ بلایا تو ہر جمعہ کو احتجاج ہوگا، فضل الرحمن

کراچی: سربراہ جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ لے قرآن اور نبی ﷺ کی حرمت پر امت متحد ہے، مسلمان بپھر گئے تو قرآن کی بیحرمتی کرنیوالوں کو کرہ ارض پر جگہ نہیں ملےگی،سوئیڈن سے سفیرکو واپس نہ بلایا تو ہر جمعہ کو احتجاج ہوگا۔

احتجاجی مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے،مسلمان قرآن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں خون کا نذرانہ دے کر قرآن کی حفاظت کریں گے، اسرائیل کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکا اور مغربی ممالک سے کہتا ہوں تم نے اسلام کو ختم کرنے کے منصوبے بنائے تھے، دنیا سے اسلام کا نام و نشانہ مٹانے کی ٹھانی تھی، تم نے دہشتگردی کا الزام لگا کر اشتعال پیدا کیا تھا، تمہارے چہرے سے لبرل ازم کا نقاب اتر چکا ہے، اسلام بھی رہےگا، ختم نبوت ﷺ بھی اور قرآن بھی رہےگا۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، تحریک آگے بڑھتی رہےگی، اسرائیل پاکستان میں اپنےایجنٹ کےلیےاقوام متحدہ میں آواز اٹھاتا ہے، اپنےایجنٹ کو تحفظ دینا ہے تو اسرائیل بلالو، یہاں ان کے لیےکوئی جگہ نہیں ہے، الیکشن کے بعد ہم اقتدار میں ہوں گےیانہیں لیکن اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف تحریک جاری رہےگی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں