سوات: مدین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،چترال میں طوفانی بارشوں سے دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آ گئی اور بپھرا ریلہ کئی مکانوں کو بہا کر لے گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز چترال میں طوفانی بارشوں سے دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آ گئی اور بپھرا ریلہ کئی مکانوں کو بہا کر لے گیا۔
دریائے چترال کے کنارے مختلف ریسٹورنٹس میں پانی داخل ہو گیا، غذر کے علاقے یاسین میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، سکول، گھر، سڑکیں، درخت اور فصلیں جس کی زد میں آ گئیں