نائجر کے مالی کے ساتھ سرحدی علاقے میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام سے موصول معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تلابیری کے گاوں آنزورو کی ایک زرعی اراضی پر حملہ کر دیا۔
واقعے میں کھیت میں کام میں مصروف 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ‘تلابیری’ ، نائجر، مالی اور برکینا فاسو کی مشترکہ سرحدی لائن پر واقع ہے اور اس علاقے کو "تین ملکی سرحد” کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
یہ سرحدی لائن ایک تواتر سے القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروپوں کے حملوں کا نشانہ بنتی رہتی ہے۔
نائجر کے انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں میں تقریباً 12 ہزار فوجی شامل ہیں جن کا تقریباً نصف حصہ 1400 کلو میٹر طویل مالی اور برکینا فاسو سرحد پر متعین ہے۔