ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کے برابر اضافہ کر دیا گیا

لاہور:پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی ملازمین کے مساوی اضافہ کر دیا گیا۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا جس میں تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق ملازمین کی رننگ بنیادی تنخواہ پر ہوگا۔

واضح رہے پنجاب کے سرکاری ملازمین نے نگران حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن مین اضافے کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، نگران کابینہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر از سر نو غور کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں