ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس،31 جولائی تک جواب طلب

 لاہور: ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے تحریم ا لٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

 عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں اختیار کیا کہ تحریم الٰہی دوہری شہریت رکھتی ہیں جبکہ وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، ایف آئی اے نے جنوری 2023 میں طلبی کے نوٹسز دے دیئے اور دوران انکوائری درخواست گزار کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔

 درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے میں قانون کے مطابق عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے اور درخواست گزار کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں