ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹرسائیکل سے اتار کر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا

کراچی: لانڈھی میں مسلح ملزم فائرنگ کرکے 30 سالہ لڑکی کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ عینی شاہدین نے بتایا ایک لڑکا موٹر سائیکل پر لڑکی کو لے کر آیا اورلڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارنے کے بعد لڑکے نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر 30 سال کے قریب ہے اسے پیٹ میں ایک گولی لگی، پولیس نے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کرلیے جبکہ پولیس تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں