ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا اور جاپان کا اعلان: شمالی کوریا نے رات گئے بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا اور جاپان جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹروں نے، رات گئے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربے کا، اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے رات گئے مشرقی ساحلوں کے کھُلے سمندر کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو سمندرمیں گِرا ہے۔

جاپان وزارت دفاع نے بھی شمالی کوریا کی طرف سے میزائل فائر کی تصدیق کی ہے۔

میزائل فائر کل امریکہ کی جوہری آبدوز "دی یو ایس ایس  اناپولیس” کے جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو  کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 17 جولائی کو بھی بحیرہ جاپان کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا۔ یہ فائر امریکہ کی جوہری بیلسٹک میزائل آبدوز کے، 1980 کے بعد سے پہلی دفعہ، جنوبی کوریا  کے ساحل پر لنگر انداز ہونے  سے ایک دن بعد کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں