ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران اتحاد میں تاحال نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا،حافظ حمد اللہ

  اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد میں ابھی تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بغیر کوئی پارٹی بھی فیصلہ نہیں کر سکتی، تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا اور ہے۔

 حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ایک پارٹی کی حکومت نہیں، اہم فیصلے مشاورت کے بعد ہوئے ہیں۔

 پی ڈی ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کو بھی ایک دوسروں کو اعتماد میں لینا ہو گا، اگر ن لیگ کو اکثریت ملتی ہے تو وزیراعظم ن لیگ کا ہی ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں