ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھریلو ملازمہ پر تشدد، اسلام آباد پولیس نے سول جج کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں بچی کے والد کی درخواست پر سول جج اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ ہمک میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔

 مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 14 سالہ رضوانہ 10 ہزار ماہانہ تنخواہ پر 6 ماہ سے سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمہ تھی، بچی سے ملاقات کیلئے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ 14 سالہ بیٹی کو 6 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کے لیے بھیجا تھا، بیٹی کو سول جج اسلام آباد کی اہلیہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بیٹی کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب اے ایس پی سٹی عثمان کے مطابق ملازمہ کو کئی ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متاثرہ لڑکی کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات ہیں۔

 طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔ تاہم اس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں نے اسے سرگودھا سے لاہور ریفر کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں