ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا، 6 افراد ہلاک، 23 زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی، وزارت داخلہ کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق کل شام کے وقت دمشق کے علاقے سیّدہ زینب میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق پولیس، فائر بریگیڈٹیمیں  اور ایمبولینسیں  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں