ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

اسلام آباد: چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے چین کے نئے سفیر جلد عہدہ سنبھالیں گے، نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر افسر اور قابل سفارت کار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا، پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں