ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی،90 سے زائد زخمی

 باجوڑ: باجوڑ خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے کے مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  90 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 38 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ  8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث اسپتال میں رکھی ہیں۔

 لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک زخمی کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

 دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 38 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق مقامی افراد لاپتہ پیاروں کی تلاش میں اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں، واقعہ کے بعد باجوڑ کی فضا سوگوار ہے، ہر طرف غم کا سماں ہے، جاں بحق متعدد افراد کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں