ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی گھڑسوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس:پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خان نے آئرلینڈ میں ہونیوالے ایکیوسٹرئین مقابلوں میں کوالیفائینگ معیار حاصل کرلیا، آئرلینڈ میں انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

عثمان خان نے اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم حادثہ کی وجہ سے عثمان ان مقابلوں میں شریک نہ ہوسکے تھے،عثمان خان اولمپک ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

انہوں نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم پی ای ایف نے بروقت ایشین گیمز میں عثمان کی انٹری کی تصدیق نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں