ریاض: سعودی عرب نے ناجائز منافع خوروں کے لئے سزائیں مقرر کر دیں،مقرر کردہ اشیا کی قیمت سے زیادہ سامان مہنگا فروخت کرنے کی صورت میں پانچ ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت اور وزارت بلدیات نے مملکت میں ناجائز منافع خوری اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے متنبہ کردیا ہے، وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور بھی وزارت تجارت کے ساتھ قیمتوں پر کنٹرول کیلیے کارروائی کرے گی اور خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے بلدیاتی خلاف ورزیوں پر سزائوں کا چارٹ جاری کیا ہے،وزارت تجارت کی طرف سے مقرر کردہ اشیا کی قیمت سے زیادہ سامان مہنگا فروخت کرنے کی صورت میں پانچ ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
