ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عطاتارڑ

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل سے بچنے کے لیے توشہ خانہ کیس سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  

عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے بھاگے ہوئے سرٹیفائیڈ بھگوڑے ہیں، سپریم کورٹ کا بہانہ کرکے عدالت سے غائب ہیں، آج نہ خود آئے نہ ان کے وکیل آئے نہ گواہان کی فہرست پیش کی گئی۔ 

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 40پیشیوں میں سے صرف 3پیشیوں پر ملزم کی حاضری لگی ہے،توشہ خانہ سے تحائف لیے گئے ان کو ڈکلیئر نہیں کیا۔ 

عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے 35 سوالات پوچھے گئے تو ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا، ملزم کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں مانا کہ تحائف بیچے گئے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کل باقاعدہ بڑھکیں ماریں کہ میں نہیں میرے ملٹری سیکریٹری وسیم چیمہ بیچتے تھے، نہ ملزم ہے نہ ان کے وکیل ہیں اور نہ عدالت میں گواہان کی فہرست دی گئی۔ 

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عدالت بھی انتظار کر رہی ہے لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا، الیکشن میں کسی بھی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں