ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابص بھارتی فوج بدترین مظالم ڈھارہی ہے ، شیخ عقیل الرحمان

قابض بھارتی فوج بدترین مظالم ڈھارہی ہے جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

مظفرآباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی راہنما شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریع انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے انسانیت کی تذلیل کررہا ہے ۔

ہندوستان کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم سے روکنے والا کوئی نہیں ،15لاکھ درندہ صفت قابض بھارتی فوج بدترین مظالم ڈھارہی ہے جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے جماعت اسلامی 5اگست کو مظفرآباد میں مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی سے ہندوستان مزید شہ پارہا ہے حکومت پاکستان بھی خاموش تماشائی بنے گی تو کشمیر میں مایوسی کا پیغام جائے گا پاکستان کے حکمران کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں