ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

Norway Cup

اسلام آباد: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ناک آٹ مرحلے کا دوسرا میچ بھی جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ناروے فٹبال کپ کے ناک آٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے کلب تھرسیل کو 4 صفر سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبیداللہ نے دو، شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا، پری کوارٹر فائنل میچ جیت کر پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان ٹیم کو مزید 2میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں