ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں گزشتہ 41 دنوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث 199 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 31 لاپتہ ہو گئے۔

صوبائی آفات انتظامیہ کی ڈائریکٹریٹ  نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 41 دنوں میں مرنے والے 199 افراد میں سے 57 کی موت مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے ہوئی اور 142 مون سون کی بارشوں کے دوران سڑکوں پر  حادثات میں ہلاک ہوئے۔

حکام نے یہ بھی اعلان کیا کہ 31 افراد لاپتہ ہیں اور 229 زخمی ہیں۔

سیلاب سے 7317 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 254 دکانوں اور 2337 گوداموں کو شدید نقصان پہنچا۔

مون سون کے دوران مجموعی طور پر 53 سیلاب اور 79 لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جب کہ 300 سے زائد سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں