ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: شدید بارشیں اور سیلاب، 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ

چین کے صوبہ ہبئی میں شدید بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

چینی حکام  کے مطابق صوبہ ہبئی کے شہر  بوآڈنگ میں طوفانی بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے کی وجہ سے 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ  ہو گئے ہیں۔ سیلاب میں شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

علاقے سے تقریباً 6 لاکھ سیلاب زدگان کی محفوظ علاقوں کی طرف منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

سیلابی پانی کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ڈکسوری سمندری طوفان کے زیرِ اثر جاری شدید بارشوں کو حالیہ 40 سال کی شدید ترین بارشیں قرار دیا جا رہا ہے۔

چین محکمہ موسمیات نے عوام کو "ارضی خطرات ” کے بارے میں آگاہ کیا اور ریڈ الارم جاری کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں