ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا ماسکو پر فائر کیے جانے والے 2ڈرونز تباہ کر نے کا دعوی

ماسکو:روس نے یوکرین کی جانب سے دار الحکومت ماسکو پر داغے جانے والے دو ڈرونز تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکوکے میئرنے کہا ہے کہ شہر پر ڈرون حملے کیے جارہے ہیں اور روسی ائیر ڈیفنس نے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے جس میں دو ڈرونز کو گرادیا گیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا کہ ماسکو کی طرف فائر کیے جانے والے ایک ڈرون کو جنوبی علاقے کے نواح میں گرایا گیا جب کہ دوسرا ڈرون مغربی علاقے کی طرف فائر کیا گیا جسے کامیابی سے تباہ کردیا گیا ہے۔

میئر ماسکو نے ڈرون حملوں کا الزام کسی پر نہیں لگایا اور انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ شہر کی فضا میں دو ڈرونز کو اڑتے دیکھا گیا جس کے بعد ائیر ڈیفنس نے دونوں کو تباہ کردیا تاہم ڈرونز تباہ کیے جانے کے نتیجے میں اس کے ملبے سے متاثر ہونے سے متعلق فوری کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ ہماری ایمرجنسی سروسز اس حوالے سے کافی متحرک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں