ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبا قمر کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

 دبئی: پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزے سے نواز دیا۔

صبا قمر نے منگل کو انسٹاگرام پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولنے پر یو اے ای کی شکر گزار ہوں‘‘۔

انہوں نے یو اے ای اور پاکستان کے قومی پرچموں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے اس سارے عمل کو مکمل کرانے پر کنسلٹنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو دنیا بھر کے ہنرمندوں کو ملک میں رہنے، تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سرمایہ کار، سائنس دان، اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء، گریجویٹس اور ہیروز گولڈن ویزا کے لیے اہل افراد میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں