ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ حکومت نے مختصر مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا، سراج الحق

worst governance

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے موجودہ حکومت نے اپنی مختصر مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑدیا ہے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے اور ان پر پٹرول بم گرائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیں دینے پر معافی مانگیں، حکمرانوں کو بس اقتدار چاہیے، انہوں نے 16ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے، حکمران ایئرپورٹس، اسٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کر رہے ہیں، حکمرانوں کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں