ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب سے معاہدہ

ریاض: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب سے باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ویمن پریمیر لیگ میں کپتان ماریہ خان ایسٹرن فلیمس کی نماندگی کریں گی۔ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ اس سیزن کے لیے ایسٹرن فلیمس کی پہلی غیرملکی ساننگ بھی ہیں۔

کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالرکو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئرلیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

کلب کے پلیئرزروسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔ یہی نہیں ماریہ سعودی کلب کا حصہ بننے والی پاکستان کی پہلی ویمن فٹبالر ہیں۔

سعودی پریمیئرلیگ کے گزشتہ سال ہونے والے پہلے سیزن میں ایسٹرن فلیمزصرف دو میچ جیت پائی تھی۔ ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمنزفٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چارملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہرکسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

وہ سعودی عرب میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالرہوں گی ۔ 2014 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان ہاجرہ خان نے مالدیپ کے کلب سے معاہدہ کیا تھا اور کسی بھی غیرملکی کلب کی جانب سے سائن کی جانے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالربنی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں