ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین، طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد میں اضافہ

بتایا گیا ہے کہ چین کے شمالی صوبے ہیبے میں گزشتہ ہفتے سمندری طوفان ڈوکسوری کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں 29 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قومی پریس میں شائع  خبروں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ریاست میں 40,000 مکانات منہدم ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات  کوبجلی کی ترسیل  اور مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

ریاستی حکام نے اعلان کیا  ہےکہ سیلاب سے 3.9  ملین افراد متاثر ہوئے، جو آبادی کا 5 فیصد بنتے ہیں۔ اس آفت  میں 29 افراد ہلاک جبکہ  16 افراد لاپتہ ہیں۔

سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 95.8 بلین یوآن ($13.4 بلین) لگایا گیا ہے، جبکہ تباہ شدہ علاقوں میں تعمیر نو کے عمل میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔

29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان چین کے شمال کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان ڈوکسوری کے اثر ات کی وجہ سے دارالحکومت بیجنگ اور تیانجن شہر  پر مشتمل  ہیبے صوبہ شدید طوفانوں اور بارشوں کی زد میں آیا  تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں