ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے نگراں وزیر اعلی: قدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈرکی ملاقات بے نتیجہ ختم

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کی اسلام آبادمیں ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن چاہتی ہیں انکے دیے گئے فرد کو نگراں وزیر اعلی مقرر کیا جائے، اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاسکتا ہے۔

ملاقات کے بعد ملک سکندر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپوزیشن کی جانب سے ایک نام عثمان بادینی کا تجویز کیا ہے، وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے حکومتی اتحاد کے نام ابھی تک فائنل نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ  میں نے اُن سے کہہ دیا ہے کہ جب وہ نام فائنل کرلیں تو مجھے بتادیں، امید ہے کہ کل صبح ہونے والی ملاقات میں کوئی نام فائنل کرہی لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں