ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں شدید طوفان اور سیلاب کا الارم، شہری پناہ گاہوں میں رہیں

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے بعض علاقوں میں شدید طوفان اور سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق "واشنگٹن کے بعض علاقوں میں شدید طوفان اور سیلاب کی توقع ہے۔ وارننگ والے علاقوں کے رہائشیوں کو طوفانی ہواوں کے ساتھ اُڑتے ملبے سے خطرہ ہو گا۔  عمارتوں کی چھتوں، بیرونی حصّوں اور کھڑکیوں درواز وں کو نقصان پہنچ سکتا ہے”۔

محکمہ موسمیات نے موسمی حالات  معمول پر آنے تک علاقے کے شہریوں سے باہر نکلنے سے پرہیز کرنے اور  پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

شدید طوفان دارالحکومت واشنگٹن کے علاوہ ریاست ورجینیا کے شمالی حصّوں اور  ریاست میری لینڈ کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔ علاقے کے رہائشیوں کو سیلابی ریلوں کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشیں دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا سبب بن سکتی ہیں اور نسبتاً نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ طوفان نصف شب  کے قریب شدت کھو دے گا لیکن بارش صبح تک جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں