ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ

 برازیل کے نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اُنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت   تین سو ملین یوروز ملیں گے۔

31 سالہ کھلاڑی کا الہلال کلب میں ٹرانسفر میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے، نیمار جونیئر کو پی ایس جی کلب نے بارسلونا سے ورلڈ ریکارڈ فیس یعنی 200 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیمار جونیئر کو سعودی کلب سے سالانہ ایک سو پچاس ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔

نیمار نے 6 برس میں پی ایس جی کیلئے 173 میچز کھیلے، کلب کو 13 ٹرافیاں جتوانے میں بھی کردار اد اکیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں