ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ریاض،دو طرفہ تعلقات کا نیا دور

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

 ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایرنا  کے مطابق،مارچ میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد جون میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے پہلے دورے پر تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ سات سال تک کسی رسمی تعلقات کے بغیر رہنے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کا ایک معاہدہ طے پا گیا تھا۔

مارچ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور سلامتی و اقتصادی تعاون کے ان معاہدوں پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا جن پر 20 سال قبل دستخط کیے گئے تھے۔

سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں