ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف نے لاہور سے اہم پارٹی رہنماؤں کو لندن طلب کرلیا

demand

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور سے اہم پارٹی رہنماؤں  کو ہنگامی طور پر لندن طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نے پارٹی کے لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کو اچانک لندن بلا لیا۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اہم رہنما کل برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائد سے ملاقات میں دونوں رہنما ان کی پاکستان واپسی کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں واپسی کے پلان سے متعلق بھی گفتگو اس ملاقات کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے 2 شیڈول بنائے ہیں، جس میں سے پہلا یہ ہے کہ ان کی آمد اسلام آباد میں ہو اور دوسرا لاہور ہے۔دریں اثنا لیگی رہنماؤں کے درمیان پارٹی قائد کی واپسی کے حوالے سے تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں