ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  سا نحہ جڑانوالہ: مجرموں کو کیفردار تک پہنچانے کیلیے حکومت عملی اقدامات کرے، ضیا الدین انصاری

terrorism

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرواتے ہوئے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا گیا ہے۔ریاست اور سیکورٹی اداروں کی  ذمہ داری ہے کہ ملک میں جاری بے یقینی اور سیاسی عدم استحکام کی فضا کو ختم کریں۔

امیر لاہور نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے اس سازش کے محرکات کا پتا لگایا جائے، قوم کو بتایا جائے کہ اشتعال پھیلانے میں کون لوگ ملوث تھے، تمام مجرمان کا پتا لگانے کے بعد انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا قلع قمع ہو۔

ضیا الدین انصاری نے کہا کہ اسلام کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔کسی بھی مذہب کی مقدسات کی توہین اور عبادت گاہوں پر حملہ اسلامی تعلیمیات کے منافی ہے۔ سا نحہ جڑانوالہ میں جو ہوا انتہائی تکلیف دہ، ملک و قوم کی بدنامی کا باعث اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں