ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر بائیڈن کا جنگلات کی آگ سےتباہ حال شہر کا دورہ

امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن نے جنگلات کی آگ سے متاثرہ ریاست ہوائی کی ماؤوی کاؤنٹی کا دورہ کیاہے۔ صدر بائیڈن نے متاثرین سے ملاقات کی اور آگ کے باعث تباہ حال علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہوائی کےتاریخی شہر لاہائینا میں ہولناک آتش زدگی کے نتیجے میں 114 افراد ہلاک اورانتہائی بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ صدر بائیڈن نے پیر کو متاثرین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے متاثرین کو وفاقی حکومت کی طرف سے امداد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ہوائی کے گورنر جوش گرین نے صدر بائیڈن کو بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے اب بھی آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں