ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، مغوی خود ڈرامے میں ملوث نکلا

 لاہور: کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ میں اصغر علی ولد رحمت علی نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسکے بھائی 35 سالہ اللہ دتہ ولد رحمت علی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے چوکی انچارج ذوالفقار علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار کی لوکیشن کو ٹریس کیا۔ پولیس کے پہنچنے پر پتہ چلا مغوی خود ہی معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایک روز قبل اپنے بھائی اصغر کی مدعیت میں اپنے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا اور اپنے دو ساتھیوں سے مل کر اپنے گھر والوں سے 3 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی عمارہ شیرازی کے مطابق ملزمان میں مرکزی ملزم اللہ دتہ، آصف اور نبیل شامل ہیں۔ ملزمان سے 3 لاکھ تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس پی  عمارہ شیرازی نے کیس حل کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں