اسلام آباد: سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.07 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) جی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرے گا۔
