وزیر خارجہ خاقان فیدان عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔
امور خارجہ کے مطابق، خاقان فیدان یہ دورہ 22 تا 24 اگست کے درمیان عراق کا دورہ کریں گے جس میں وہ بغداد اور اربیل میں اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس دورے کے دوران عراق کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی اس دورے میں غور کرنے کا موقع ملے گا۔