ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان میڈل کی دوڑ سے آوٹ

 ایران: ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان میڈل کی دوڑ سے آوٹ ہوگیا۔

ایران کے شہر ارومیہ میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 12 میں ایران نے پاکستان کو0-3 سے شکست دی، ایران نے 18-25، 15-25 اور 13-25 سے کامیابی حاصل کی۔

ٹاپ 12 میں شکست کے بعد پاکستان ساتویں سے دسویں پوزیشن کے میچ کھیلے گا۔ ذرائع کے مطابق ساتویں سے دسویں پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان 25 اگست کو ایکشن میں ہوگا ، پاکستان پلے آف میں بھارت اور انڈونیشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں