بھارت میں G20 تجارت اور سرمایہ کاری امور کے وزراء کا اجلاس دوسرے دن بھی جاری ہے۔
وزیر تجارت عمر بولات سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں بین الا وفود اوربلمشافہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
وزیر عمر بولات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سربراہی اجلاس کے حوالے سے بیانات دیے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت کے ساتھ 2030 ویژن کے دائرہ کار میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران جوائنٹ اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیشن میکانزم کا پہلا اجلاس سال کے آخر میں ترکیہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر تجارت بولات نے یورپی کمیشن کے نائب صدر اور کمشنر برائے تجارت والدیس دومبروسک سے بھی ملاقات کی۔
دونوں نے کسٹمز یونین امور کی تجدید کے مذاکرات سے قبل توقعات پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ترکیہ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور عالمی سپلائی چین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تجارت نے سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب دوک گیون آہن سے بھی ملاقات کی۔