ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان نے جوہری آلودہ پانی کا سمندرمیں اخراج شروع کر دیا

contaminated

ٹوکیو: جاپان نے تباہ شدہ فوکوشیماڈائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی کوبحرالکاہل میں چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف جمعرات کو سیکڑوں جاپانیوں نے وسطی ٹوکیو میں ریلی نکالی۔پلانٹ آپریٹرٹوکیوالیکٹرک پاورکمپنی(ٹیپکو)کی طرف سے فراہم کردہ براہِ راست ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عملے کے ایک رکن نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے (پاکستانی وقت شام 5 بجے)کے قریب سمندری پانی کاپمپ آن کیا جس سے متنازعہ سمندری اخراج کا باقاعدہ آغازہو گیا جبکہ مقامی ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک اور بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک میں اس حوالے سے خدشات اور مخالفت برقرار ہے۔

ٹیپکو کے مطابق جوہری آلودہ پانی کو پلانٹ سے 1 کلومیٹر دور زیر آب سرنگ کے ذریعے خارج کرنے سے پہلے ملاوٹ کر کے کمزور کردیا گیا ہے۔ملک بھر سے سینکڑوں جاپانی شدید گرمی میں جمعرات کی صبح وسطی ٹوکیو میں ٹیپکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے اور جاپانی حکومت اور ٹیپکو سے سمندری اخراج کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سمندری مصنوعات اور گوڈزیلا کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے” فوکوشیماجوہری آلودہ پانی کا سمندری اخراج روکو” اور “تابکار پانی سے سمندر کو آلودہ کرنا بند کرو” کے نعرے  لگائے۔

جاپان کی نیشنل فیڈریشن آف ایگریکلچرل کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کے ساتھ منسلک تائیکو فوجیمورا  جسے زین نوہ بھی کہا جاتا ہے، نے کہا کہ سمندری اخراج کو “معاف نہیں کیا جا سکتا” اوریہ”انتہائی غیر معقول” ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں