ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: وکیل لطیف کھوسہ ودیگر لفٹ میں پھنس گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر افراد لفٹ میں پھنسے رہے جہاں ان کی حالت غیر ہوگئی، انتظامیہ نے 45 منٹ بعد انہیں نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ میں وکلا کے پھنسنے کی فوٹیجز سامنے آگئیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے سردار لطیف کھوسہ موجود ہیں، لفٹ میں بجلی بند ہے اور وکلا نے موبائل فونز کی لائٹس آن کی ہوئی ہیں۔

 لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا 45 منٹ سے زائد وقت تک لفٹ میں پھنسے رہے، ان کے ساتھ موجود نعیم حیدر پنجوتھا، علی اعجاز بٹر سمیت پندرہ افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

 تمام افراد چیف جسٹس کی کورٹ سے نکل کر تھرڈ فلور پر لفٹ میں سوار ہوئے تھے اور لفٹ گرائونڈ فلور پر آنے کے دوران سیکنڈ فلور پر پھنس گئی تھی۔بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے 10 سے زائد وکلا کو 12:45 پر لفٹ سے نکالا گیا۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ تین ماہ قبل نئی عمارت میں منتقل ہوئی ہے، تین ماہ بعد ہی لفٹ خراب ہوگئی تاحال لفٹ کا کوئی عملہ تعینات نہیں ہوا۔ لفٹ میں ایمرجنسی رابطہ کی سہولت اور ایگزاسٹ بھی نہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں