ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرہ اسود اناج راہداری معاملہ ترکیہ کے اولیت کے معاملات میں شامل ہے، وزیر خارجہ فیدان

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ بحیرہ اسود اناج اقدام کا احیاء ترکیہ کے لیے ایک اولین  ترجیح ہے اور صدر رجب طیب ایردوان اس معاملے پر انتہائی منظم  طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

وزیر فیدان نے سرکاری دورہ کرنے والے  یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کل اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی کے تحت نافذ کیے گئے  بحیرہ اسود اناج اقدام  کہ جس کی مدت 17 جولائی کو اختتام پذیر ہوئی تھی کے ذریعے  33 ملین ٹن سے زائد اناج اور غذائی مصنوعات کی  عالمی منڈیوں تک رسائی کو ممکن بنایا گیا ہے۔ لیکن اب بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ  یہ معاہدہ  17 جولائی کو  نکتہ پذیر ہو گیا ۔  ہم جانتے ہیں کہ اسوقت اناج کی برآمدات کے لیے  متبادل راستوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ البتہ  یہ راستے  اصل  اقدام کا متبادل  نہیں بن سکتے اور یہ خطرات سے بھر پور ہیں۔ ہم  بحیرہ اسود اقدام  کے فوائد کو کھونے سے قبل ہی اس سلسلے کی بحالی  کے لیے کوششیں صرف کر رہے ہیں۔  ہم تمام تر طرفین کے ساتھ   اسی مقصد کے تحت ہر سطح پر  بات چیت کا سلسلہ جاری  رکھیں گے۔

فیدان نے بحیرہ اسود اناج   معاہدے کی بحالی کے  حوالے سے  کاروائیوں کے بارے میں بھی آگاہی کراتے ہوئے کہا ہے کہ "اس اقدام کو جانبر کرنا ترکیہ کے اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔ یہ اقدام عالمی غذائی تحفظ اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ ہمارے صدر اس معاملے پر بڑے  منظم  طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر یوکرین، اقوام متحدہ، روس، یورپی اور کچھ امریکی اداکاروں سمیت ایک بہت بڑے گروپ کے ساتھ بلا روک ٹوک گفتگو اور  تبادلہ خیال ہوا ہے ، اس معاملے میں ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ "

فیدان نے بعد ازاں کیف میں   کریمیا تاتاری ترک معاشرے کے سربراہان سے ملاقات کی۔

وزارت کی X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کے مطابق، وزیر فیدان نے اس ملاقات میں  کہا  ہے کہ ترکیہ کریمیائی تاتار ترکوں کے حقوق اور حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں