ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی کنارہ: یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

 مقنبوضہ فلسطین  کے کئی علاقوں میں آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملہ کیا

عینی شاہدین کے مطابق،مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملے کئے ہیں۔ 

اطلاع دی گئی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا، اس دوران قابض  قوتوں نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔

رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع المزرعہ گاؤں میں آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں دھاوا بول دیا۔

اس موقع پر بھی اسرائلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں