ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کا الیکشن سے پہلے رام مندر پر جعلی حملہ کرانے کا منصوبہ

نئی دہلی: معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مودی الیکشن سے پہلے رام مندر پر جعلی حملہ کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی سرکار پر پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا الزام لگادیا۔ معروف بھارتی قانون دان پرشانت بھوش کاکہناہے کہ 2024 کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشت گرد حملہ کروائے گی۔دہشت گرد  حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔

معروف بھارتی قانون دان پرشانت بھوشن کے مطابق کے مطابق بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی۔ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں۔انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے۔

سینئر بھارتی قانون دان نے کہا کہ مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا۔مودی انتخابات جیتنے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دیں گے۔

پرشانت بھوشن نے بتایا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ 5 سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی۔ 11 انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کے لیے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا۔

پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناوٴ جیتنے کے لیے اپنائے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں