ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان افغانستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون

New Zealand by 6

کولمبو: پاکستان نے تین میچز کی سیریز کے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 269 رنز کا ہدف دیا تھا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب  سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ  بابراعظم کی اننگز  میں ایک  چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی،  امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور  راشد خان نے ایک  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مجیب الرحمان 64، شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں