ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا، مونس الٰہی

لندن:سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ  انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مونس الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو موقع ملا لیکن وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا  کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اگر انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں