ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں اضافہ؛ جماعت اسلامی کا 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

 لاہور: بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے، فیصلے برداشت اور ہضم کرنے کے قابل نہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں مرکزی لیڈر شپ اور صوبائی امراء شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی اور شیڈول پر مشاورت ہوئی۔ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں