ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین اس وقت نئی بال کا سب سے بہترین بالر ہے، ایلیکس ہیلز

لندن :انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو نئے بال کا بہترین بالر قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی 20)کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپر نے انگلینڈ کے کرکٹر ایلیکس ہیلز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین بالر ہیں۔

ایلیکس ہیلز نے کہا کہ 6فٹ کی قدامت، بائیں ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ کے بیٹرز کیلئے خوفناک ہے، پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین کا سامنا کیا ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔

انگلش کرکٹر نے آل رائونڈر شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان بھی ایک مکمل کرکٹر ہیں، شاداب جادوئی لیگ سپن کے ساتھ تیزی سے رنز بنانا بھی جانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں