ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت  نہیں کریں گے

Crown Prince

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20  سربراہی اجلاس نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبرکو منعقد ہوگا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کا 10 ستمبر کو   دورہ پاکستان متوقع تھا، پاکستان میں قیام کے بعد انہوں نے  جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی روانہ ہونا  تھا۔

ذرائع کے مطابق  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کا دورہ پاکستان موخر ہو گیا ہے  اب وہ   جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت  بھی نہیں جائیں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے اور نئی تاریخیں دونوں فریق باہمی طور پر طے کریں گے۔

خیال رہے کہ  سعودی ولی عہد نے آخری بار فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ان کی میزبانی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں