ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں نگران حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الٰہی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں